5th March 2013 New Karachi Town News & Picture

5th March 2013 New Karachi Town News & Picture




مورخہ: ۰۵؍مارچ ۲۰۱۳ء ؁

تمام تر بنیادی سہولیات عوام کی دہلیز تک پہچانا ہماری اولین ترجیہات میں شامل ہے ۔شیخ صلا ح الدین
ٹاون کو سر سبز و شاداب بنانے کیلئے شب و روز کو شاں ہیں۔آفاق سعید

کراچی ( ) قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پر حق پرست قیادت شہریوں کو تمام تر بنیادی سہولیات انکی دہلیز تک پہنچانے کیلئے اپنے تمام تر دستیاب وسائل کو بروے کار لا رہی ہیں ٹاون میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن قومی اسمبلی شیخ صلا ح الدین نے ایڈمنسٹریٹر آفاق سعید کے ہمراہ نیو کراچی ٹاون سیکٹر الیون ٓائی میں تعمیر ہونے والے سلا ئڈنگ فیملی پارک کے معا ئنے کے موقع پر کہی انہوں نے کہا کہ سلائڈنگ و فیملی پارک کی تعمیر سے اہلیان نیوکراچی و نارتھ کراچی کی عوام کو سستی تفریح میسر آئیگی جب کہ پارکوں سے ٹاون کی سر سبز و شادابی میں بھی اضافہ ہو گا انہوں نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت کی کہ پارک کی تعمیر کو جلد از جلد مکمل کرلیں اور جاری ترقیاتی منصوبوں میں کسی بھی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اس موقع پر ایڈ منسٹریٹر نیو کراچی آفاق سعید نے کہا کہ حق پرست قیادت کے تعاون سے ٹاون کو سر سبز و شاداب بنانے کیلئے ٹاون انتظا میہ مصروف عمل ہے انہوں نے کہا کہ ٹاون میں مختلف پارکوں میں سلائڈنگ و فیملی پارک ایک خوشگوار اضافہ ثابت ہوگا اس موقع پر ٹی او(آئی۔اس) اقبال خاں ، ڈی ٹی او پارک اکبر حسین، ڈی ٹی او انفار میشن ابو ظفر ، ڈی ٹی او ( بی اینڈ ار) نازش رضا زیدی و دیگر افسران بھی موجود تھے 

2nd March 2013 New Karachi Town News & Picture

2nd March 2013 New Karachi Town News & Picture





قائد تحریک کے مشن کی تکمیل کیلئے عوام کو سہولیات مہیا کرتے رہیں گے:خواجہ اظہار الحسن

مورخہ۲؍ مارچ ۲۰۱۳ ؁ ء

کراچی ( ) حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ قائدِ تحریک الطاف حسین کے مشن کی تکمیل کیلئے عوام کو سہولیات انکی دہلیز پر مہیا کرتے رہیں گے،نیو کراچی میں سڑک کی سرو س ر وڈ کی استر کاری سے عوام کو آمد ورفت میں سہولت اور ٹریفک کی روانی میں بہتری کے ساتھ ساتھ کاروباری حضرات کو بھی تجارتی اشیاء کی ترسیل میں بھی مدد ملے گی ،وہ نیو کراچی ٹاون کے ایڈمنسٹریٹر ٓافاق سعید کے ہمراہ کی متوازی سڑک کارپیٹنگ کے کام کے معائنے کے موقع پرموجود بلدیاتی افسران و معززین علاقہ سے گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہاکہ قائد تحریک کا مشن غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے عوام کو وہ تمام شہری سہولیات مہیا کی جائیں گی جو اُن کا حق ہے ۔اس موقع پر ٹاؤن آفیسر اقبال احمد خان،نازش رضا،ندیم حیدر ،اکبر حسین بھی انکے ہمراہ تھے ۔واضح رہے کہ منتخب حق پرست اراکین اسمبلی اپنے اپنے حقہء انتخاب میں ترقیاتی اور عوامی سہولیات کے کاموں پر بھر پور توجہ دے رہے ہیں اس سلسلے میں بلدیاتی اداروں میں فنڈز کی کمی کو مدِّ نظر رکھتے ہوئے اپنے خصوصی فنڈز سے ترقیاتی کاموں کی تکمیل میں معاونت کرتے ہیں مذکورہ سڑک کی تعمیرِ نو کافی عرصے سے مسئلہ بنی ہوئی تھی اورعلاقہ مکینوں کادیرینہ مطالبہ تھا عوام کے مطالبے کو پورا کرتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی عادل صدیقی نے اپنے خصوصی فنڈز سے ایک کروڑ روپے مہیا کرکے اس کام کو پایہء تکمیل تک پہنچایا۔ علاقہ مکینوں نے خوشی کا اظہار کیا اورحق پر ست نمائندوں اور قائدِ تحریک الطاف حسین کا شکریہ اداکرتے ہوئے انکے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے ۔واضح رہے کہ حق پرست اراکین قومی و صو بائی اسمبلی کے خصوصی فنڈز سے بیشتر علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے

28th Feb 2013 New Karachi Town News & Picture

28th Feb 2013 New Karachi Town News & Picture




ہم نصابی تعلیمی سرگرمیاں طلبہ ء و طالبات کی ذہنی نشو نما بڑھانے میں معاون و مدد گار ہوتی ہیں۔آفاق سعید

مورخہ؛۔ ۲۸/فروری ۲۰۱۳ ؁

ہم نصابی تعلیمی سرگرمیاں طلبہ ء و طالبات کی ذہنی نشو نما بڑھانے میں معاون و مدد گار ہوتی ہیں ان خیالات کا اظہار نیو کراچی ٹاؤن آفاق سعید نے ٹاؤن کے زیر اہتمام گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج سیکٹر الیون آئی نارتھ کراچی میں منعقد ہونے والی تقریری مقابلے "بعنوان " ہم اپنے آباو اجداد سے بہتر ہیں۔ کے موقع پر کیا انہوں نے کیا کہ طلبہء و طالبات نے قرارداد کے حق اور مخالفت میں بہترین دلائل دیتے ہوئے تقاریر کیں جو قابل ستائش ہیں انہوں نے شاندار تقریر کے انقعاد پر پروفیسر غزالہ جلیل ،عمران چشتی ،عابد علی امنگ و دیگر کو زبر دست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ طلبہء و طالبات میں تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں استائدہ کا کردار بہت ہی اہم ہوتا ہے ۔
دونو ں اطراف کی تقریروں سے اس بات کا اندازہ ہوتا ہے کہ نوجوان نسل میں مثبت سوچ پروان چڑھ رہی ہے جو کہ بہت ہی خوش آئندہ ہے تقریب سے ڈائریکٹر میونسپل ریگولیشن نیو کراچی ٹاؤن شمعونہ صدف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقابلے میں شریک کالجوں کے طلبہء و طالبات کو ان کی بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی تعلیمی سرگرمیاں بہترین انداز میں جاری رکھیں گے تقریب میں ٹی او آئی ایس اقبال خان،ٹی او فنانس حبیب راجپوت ،ڈی ٹی او سینی ٹیشن حسام جلالی،ایم وی آئی ندیم حیدر اور ڈی ٹی او انفارمیشن ابو ظفر بھی موجود ہیں