12th March 2013 New Karachi Town News & Picture

12th March 2013 New Karachi Town News & Picture






مورخہ: ۱۲؍مارچ ۲۰۱۳ء ؁

قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پر حق پرست قیادت شہریوں کو تمام تر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے شب و روز کوشاں ہے شہر قائد کو مختلف ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ شہر قائد سر سبز شاداب بنانے کے لئے بھی بھر پور اقدامات کئے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی عادل صدیقی نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ضلع وسطی ڈاکٹر سیف الرحمن اور ایڈمنسٹریٹر نیو کراچی ٹاؤن آفاق سعید کے ہمراہ بلدیہ وسطی کے زیر اہتمام نارتھ ناظم آباد میں واقع فتح باغ میں منعقدہ فلاور شو میں محکمہ باغات نیو کراچی زون کی جانب سے لگائے گئے اسٹال کا دورہ کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو فری تفریح اور پر فضاء خوشگوار ماحول میں ان کو زندگی سے بھر پور سہولت کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات اُٹھارہے ہیں۔اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر نیو کراچی ٹاؤن نے کہا کہ یہ مہینہ موسم بہار کا ہے جس کی مناسبت سے ہمارے محکمہ باغات کے عملے نے شب و روز کی محنت کے بعد بہترین پھول او ر پودے تیار کئے جو عوام کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں ۔جنہیں عوام کی بڑی تعداد نے سہراتے ہوئے بے حد پسند کیا انہوں نے کہا کہ نیو کراچی زون کی جانب سے رکھے گئے نایاب پھول اور پودے منفرد اور حسین نظارہ پیش کررہے ہیں۔اس موقع پر (ٹی او آئی ایس ) اقبال خان ،(ڈائریکٹر میونسپل ریگولیشن )میڈم شمعونہ صدف(ڈی ٹی او پارک) اکبر حسین ، (ڈی ٹی او انفارمیشن ) ابو ظفر و دیگر افسران بھی موجود تھے۔

11th March 2013 New Karachi Town News & Picture

11th March 2013 New Karachi Town News & Picture



نیوکراچی ٹاؤن میں بچوں کیلئے سوئمنگ پول مارچ کے مہینے میں کھول دیا جائے گا۔شیخ صلاح الدین 

نو جوانوں کوصحت مندانہ سرگرمیوں کی انجام دہی کے لئے اسٹیڈیم، جمنازیم، سوئمنگ پول، پارک و پلے گراؤنڈز فراہم کر رہے ہیں 

مورخہ: ۱۱؍مارچ ۲۰۱۳ء ؁

کراچی ( ) حق پرست رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین کے فنڈز سے بچوں کے لئے نیو کراچی سیکٹر 11-Iمیں زیرِ تکمیل افضا ایکوا سوئمنگ پول وفیملی پارک مارچ کے مہینے میں کھول دیا جائے گا۔ شیخ صلاح الدین نے گزشتہ روز مذکورہ پارک کاچیف آفیسر آفاق سعید کے ہمراہ افضا ایکوا سوئمنگ پول وپارک کا دورہ کیا اورسوئمنگ پول کی تعمیر و تکمیل کےآخری مراحل کا جائزہ کیا ۔ شیخ صلاح الدین نے مزید کہا کہ حق پرست قیادت قائد تحریک الطاف حسین کی ہدایت پر بلا تعصب رنگ و نسل عوام کو انکی دہلیز پر تمام تر شہری سہولتیں فراہم کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ حق پرست قیادت شہریوں کو خصوصاً نوجوانوں کو تعلیم کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے ساتھ انھیں صحت مند انہ سرگرمیوں کی انجام دہی کے لئے اسٹیڈیم،جمنازیم، سوئمنگ پول، کھیل کے میدان اور خوبصورت پارک بھی مہیا کر رہی ہے کیونکہ صحت مند جسم میں ہی صحت مند دماغ پرورش پاتے ہیں ۔ انھوں نے اس موقع پر افسران و ٹھیکیدار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوئمنگ پول اور فیملی پارک کی تعمیر نیوکراچی کے عوام کے لئے خصوصی تحفہ ہے۔انہوں نے کہا کہ حق پرست قیادت نے شہری سہولتوں کی فراہمی میں طبقاتی فرق کو ختم کیا ہے انھوں نے کہا کہ نیوکراچی میں بسنے والے بچے بھی اُن تمام شہری، معاشرتی اور تفریحی سہولیات حاصل کرنے کا حق رکھتے ہیں جو دیگر ترقی یافتہ علاقوں کے رہنے والے حاصل کرتے ہیں۔حق پرست قیادت ان بچوں کے لئے بہترین اور جدید ترین بلدیاتی سہولیات مہیا کرنے کے لئے ہر ممکن اقدام کرنے کے ساتھ ساتھ دستیاب تمام وسائل کو بروئے کارلارہی ہے۔ مذکورہ پارک نہ صرف یہ کہ بچوں کو سوئمنگ جیسے صحت بخش کھیل کی جانب راغب کرے گا بلکہ انکی فیملی کے افراد کو بھی پارک جیسے تفریحی سہولت مہیاکرے گا۔ اس موقع پر انکے ہمراہ اقبال خا ن و دیگر آفسران بھی موجود تھے

7th March 2013 New Karachi Town News & Picture

7th March 2013 New Karachi Town News & Picture

ADMINISTRATOR /  DEPUTY COMMISSIONER DR. SAIF-UR-REHMAN PRESIDENT OVER A MEETING WITH OFFICERS OF NEW KARACHI TOWN.




مورخہ۷/مارچ ۲۰۱۳ ء ؁ 

کراچی ،،،،،،،،،،،،،،،،نیوکراچی ٹاؤن میں افسران بلدیاتی امور کی انجام دہی میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروے کار لائیں ۔ٹاؤن میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کر نے کیلئے مربوط حکمت عملی مرتب کی جائے ان خیالات کا اظہار ایڈ منسٹریٹرو ڈپٹی کمشنر بلدیہ وسطی ڈاکٹر سیف الرحمن نے ٹاؤن آفسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا انہوں نے ٹاؤن میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے خصوصی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرے ماحول کی فرہمی کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔نیز انہوں نے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ اس پر آشوب دور میں علاقوں میں پارک عوام کے لئے سستی تفریح ہے یہاں عوام کی تفریح کے لئے صفائی ستھرائی کٹائی چھٹائی پر بھی توجہ دی جائے ۔ڈاکٹر سیف الرحمن نے ٹاؤن افسران کی کارکردگی پر اظہار اطمنان کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ افسران اپنی کارکردگی میں مزید اضافہ کرتے ہوئے عوام کو تمام تر بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھیں گے اجلاس میں ٹاؤن آفیسر انفرا اسٹرکچر اقبال خان، ڈائیریکٹر مونسپل ریگو لیشن میڈم شمونہ صدف، و دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔