10.09.2024 TMC NEW KARACHI CHAIRMAN MUHAMMAD YOUSUF VISIT SECTOR 11.F NEW KARACHI

TMC NEW KARACHI CHAIRMAN MUHAMMAD YOUSUF VISIT SECTOR 11.F NEW KARACHI 

DATED 10th Sep 2024

چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن پینے کے صاف پانی کی منصفانہ فراہمی اور سیوریج کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کے لئے میدان عمل میں موجود۔

 نیو کراچی ٹاؤن کے مسائل کوحل کرنے اور صاف ستھرے ماحول کی فراہمی کا بیڑا اُٹھایا ہے۔چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف

 عوامی خدمت کے ادارے نیو کراچی ٹاؤن کی بحالی میں اپنا بھ پورکردار ادا کریں۔چیئرمین محمد یوس

مورخہ:10 /ستمبر 2024 ؁ء

 کراچی ( ) چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے عوام کے بنیادی بلدیاتی مسائل کو حل کرنے کے لئے شب روز مصروف ہیں۔ پینے کے صاف پانی کی منصفانہ فراہمی اور سیوریج کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کے لئے متحرک ہیں۔اہلیان نیو کراچی ٹاؤن نے چیئرمین محمد یوسف کی کاوشوں کو سراہا اور منتخب بلدیاتی نمائندوں کو خراج تحسین پیش کیا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے سیکٹر الیون ایف حنفیہ مسجد کے اطراف نئی ڈالی جانے والی سیوریج لائن کا معائنہ کیا اس موقع پر وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر یونین کمیٹی نمبر 09 کے چیئرمین عباس شیخ، وائس چیئرمین حنظلہ انور قریشی اور کونسلر بھی موجود تھے۔چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حنفیہ مسجد کے اطراف نئی ڈالی جانے وای سیوریج لائن سے برسوں پرانا سیوریج کا مسئلہ ختم ہوجائے گااور مسجد کے اطراف گندے پانی کا اجتماع نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات پر نیو کراچی ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں پینے کے صاف پانی اور سیوریج کی ناکارہ لائنوں کو تبدیل کیا جارہا ہے،ہماری کوشش ہے کہ عوام کے درمیان رہ کر ان کے مسائل کو جلدحل کیا جائے اور الحمد اللہ نیو کراچی ٹاؤن میں اس حوالے سے تیزی کے ساتھ کام جاری ہے اور بہت جلد انشاء اللہ نیو کراچی ٹاؤن مسائل سے پاک اور خوبصورت ٹاؤن میں شمار ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے مسائل سے آگاہی کے لئے ہم نے یونین کونسل کی سطح پر کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا تھاجہاں عوام نے براہ راست علاقے میں موجود مسائل سے آگاہ کیا تھا۔عوام کے منتخب بلدیاتی نمائندوں نے نیو کراچی ٹاؤن کے مسائل کوحل کرنے اور صاف ستھرے ماحول کی فراہمی کا بیڑا اُٹھایا۔جس کے لئے عوامی خدمت فراہم کرنے والے ادروں سے مشاورت کے بعد حکمت عملی تیار کی گئی اور واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے تعاون سے نیو کراچی ٹاؤن میں موجود ناکارہ پینے کے پانی اور سیوریج لائنوں کو تبدیل کیا جارہا ہے جبکہ ضرورت کے مطابق نئی لائنوں کی تنصیب کا کام بھی جاری ہے۔واضح رہے کہ عوام کو صحت مند ماحول کی فراہمی کے لئے چیئرمین محمد یوسف اور اُن کی ٹیم کی کاوشیں قابل ستائش ہیں جس کے لئے نیو کراچی ٹاؤن میں قائم پارکس و پلے گراؤنڈز کو تزین و آرائش کے بعد بحال کیا جارہا ہے۔ انشاء اللہ پینے کے پانی اور سیوریج لائنوں کی تبدیلی کے بعد نیو کراچی ٹاؤن کی سڑکوں کی مرمت و استر کاری کا کام شروع کیا جائے گا جس کے لئے پلان مرتب کرلیا گیا ہے۔   









09.09.2024 TMC New Karachi Visit Chairman Sector 11-A North Karachi

 TMC New Karachi 09.09.2024 Visit Chairman Sector 11-A North Karachi


چیئرمین محمد یوسف کا  نیو کراچی ٹاؤن کوبلدیاتی مسائل سے پاک بنانے کا عزم۔

نیو کراچی ٹاؤن میں عوام کے مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں۔چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف

منتخب بلدیاتی نمائندوں کی جانب سے عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی بلا تعطل جاری ہے۔محمد یوسف

بوسیدہ پینے کے پانی اورسیوریج لائنوں کی تبدیلی کا کام روز آنہ کی بنیاد پر جاری ہے۔محمد یوسف

واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن پینے کے پانی اور سیوریج لائنوں کی تبدیلی وتنصیب کا کام ہنگامی بنیادوں پر کرے۔محمد یوسف

مورخہ:09 /ستمبر  2024  ؁ء

 کراچی ( ) چیئرمین محمد یوسف کا  نیو کراچی ٹاؤن کوبلدیاتی مسائل سے پاک بنانے کا عزم۔منتخب بلدیاتی نمائندوں کی جانب سے عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی بلا تعطل جاری ہے۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین محمد یوسف نے نارتھ کراچی سیکٹر 11-A  اور نیو کراچی سیکٹر 5-F  میں پینے کے پانی اور سیوریج لائنوں کی تنصیب کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پروائس چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن شعب بن ظہیر،یونین کمیٹی کے چیئرمین عظیم انور،یوسی چیئرمین راجہ عطاء الرحمن و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن نے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صاف پانی انسان کی بنیادی ضرورت ہے اور ان کی بنیادی ضروریات کی فراہمی متعلقہ محکموں کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ  سیکٹر 11-A  کی تین گلیاں بہت زیادہ متاثر تھیں جہاں 13  سے 14  سال سے پینے کے صاف پانی کی فراہمی متاثر تھی۔ہم نے علاقہ مکینوں کے مطالبے اور پریشانی کو دیکھتے ہوئے واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن سے اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے رابطہ کیا اور آج الحمد اللہ 13  سے 14  سال پرانے اس مسئلے کو حل کیا جارہا ہے۔ اہلیان نیو کراچی ٹاؤن کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی نا برتی جائے۔ محدود وسائل کے باوجود ہم کوشش کررہے ہیں کہ عوام کے درینہ مسائل کو حل کیا جائے اورالحمد اللہ نیو کراچی ٹاؤن کے متعلقہ محکمے اس کے لئے اپنی بہتر خدمات پیش کررہے ہیں جبکہ نیو کراچی ٹاؤن میں روزآنہ کی بنیاد پربوسیدہ پینے کے پانی اور سیوریج لائنوں کی تبدیلی اور تنصیب کا کام جاری ہے جس کے لئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کارپوریشن بھی اپنی خدمات پیش کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ عوامی خدمت کے ادارے ایمانداری سے کام کریں تو عوامی مسائل جلد ختم کئے جاسکتے ہیں۔ہم مسائل کے حوالے سے ان اداروں کے ذمہ داران سے وقتاً فوقتاً ملاقات کررہے ہیں اور انشاء اللہ نیو کراچی ٹاؤن بہت جلد مسائل سے پاک ٹاؤن بن جائے گا۔








Tmc New Karachi 6th Sep 2024 News and Picture

پریس ریلیز
نیو کراچی ٹاؤن انتظامیہ جشن عیدمیلادالنبیؐ کے موقع پر خدمات کی فراہمی کے لئے پُر عزم۔
چیئرمین محمد یوسف کاوائس چیئرمین شعیب بن ظہیر کے ہمراہ نیو کراچی ٹاؤن میں قائم مختلف مساجد و مدارس کا دورہ۔
جشن عیدمیلادالنبیؐ کے سلسلے میں علماء کرام،مساجد و مدارس کی انتظامیہ،جلوس ومحافل کمیٹی کے اراکین سے ملاقات
ملاقات میں 12  ربیع الاول کے حوالے سے موجود مسائل سے آگاہی حاصل کی۔
12 ربیع الاوّل کے دن روشنی کے خصوصی انتظامات کے ساتھ،صفائی ستھرائی اور سڑکوں کی مرمت کا کام ترجیحی بنیادوں پر جاری ہے۔محمد یوسف
مورخہ06  /ستمبر  2024  ؁ء
 کراچی ( )نیو کراچی ٹاؤن انتظامیہ جشن عیدمیلادالنبیؐ کے موقع پر خدمات کی فراہمی کے لئے پُر عزم۔12  ربیع الاوّل کے دن روشنی کے خصوصی انتظامات کے ساتھ،صفائی ستھرائی اور سڑکوں کی مرمت کا کام ترجیحی بنیادوں پر جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین محمد یوسف نے وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر کے ہمراہ نیو کراچی ٹاؤن میں قائم مختلف مساجد و مدارس کا دورے کے دوران کیا۔اس موقع پر چیئرمین محمد یوسف نے جشن عیدمیلادالنبیؐ کے سلسلے میں علماء کرام،مساجد و مدارس کی انتظامیہ،جلوس ومحافل کمیٹی کے اراکین سے ملاقات کی اور اُن سے 12  ربیع الاوّل کے حوالے سے موجود مسائل سے آگاہی حاصل کی۔چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے کہا کہ منتخب بلدیاتی نمائندے آخرالزماں حضرت محمد مصطفیؐ کی ولادت کے دن نیو کراچی ٹاؤن سے برآمد ہونے والے عاشقانے رسول ؐ کے جلوس کی گزر گاہوں اور نیو کراچی ٹاؤن میں منعقدہ محافل کی جگہوں پر بلدیاتی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے جس میں خصوصی طور پر روشنی کے انتظامات کے ساتھ صفائی ستھرائی اور سڑکوں کی مرمت و استر کاری ہنگامی بنیادوں پر کی جائے گی جس سے جلوس کے گزرنے میں آسانیاں پیدا ہونگی،چیئرمین محمد یوسف نے علماء کرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نبی  ﷺکی سیرت پر عمل پیرا ہوکر مسلمان دنیا کی بہترین قوم بن سکتے ہیں یہ ہمارے نبی  ﷺ کی سنت ہی تھی کہ مسلمانوں نے آدھی دنیا پر حکومت کی اور جب مسلمانوں نے سنت نبوی ؐ  کو نظر انداز کیا تو مسائل میں گھیرگئے اور تنذلی کا شکار ہوئے آج ہم دنیا بھر میں رسوا ہورہے ہیں فسلطین کے مسلمانوں کے لئے کوئی محمد بن قاسم پیدا نہیں ہورہا جس کی وجہ صرف اورصرف پیارے آقا  ﷺ کی سنت سے دوری ہے۔ واضح رہے کہ چیئرمین محمد یوسف شروع دن سے ہی نیو کراچی ٹاؤن کے مسائل کو حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں،محرم الحرام کے ایام ہوں یا جشن عیدمیلادالنبی ؐ  یا دیگر مذاہب کے تہوار ہوں نیو کراچی ٹاؤن کی انتظامیہ منتخب بلدیاتی نمائندوں کی سربراہی میں بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہمہ وقت تیار رہتی ہے۔                                                جاری کردہ :۔
                                                                                                               عقیل اختر
پبلک ریلیشن آفیسر
                                                                                                     
 نیو کراچی ٹاؤن